پرشانت اور پون جنتادل یو سے خارج

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنتادل (یو) نے پارٹی کے نائب صدر پرشانت کشور اور جنرل سکریٹری پون ورما کو پارٹی سے خارج کردیا۔ ان پر الزام ہیکہ حالیہ عرصہ میں دونوں قائدین نے یہ واضح کردیا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا نہیں چاہتے۔ دونوں قائدین کی جانب سے پارٹی کے صدر اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر شہریت ترمیمی قانون اور این پی آر کی تائید کیلئے تنقیدیں کی جارہی تھیں۔ پارٹی کے چیف جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں قائدین پارٹی کے فیصلوں کے خلاف کام کررہے تھے جو ڈسپلن شکنی تصور کی جاتی ہے۔