نئی دہلی : صحافی این رام ، سابق مرکزی وزیر ارون شوری اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے توہین عدالت قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست واپس لے لی۔ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راجیو دھون نے سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کو بتایا کہ وہ اس عرضی کو واپس لینا چاہتے ہیں ، اس کی اجازت دی جائے ۔ بنچ نے کہا کہ ہم عرضی واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں ، لیکن عرضی دوبارہ دائر کی جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔