کولکتہ 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ان قیاس آرائیوں کے باوجود کے سیاسی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور ترنمول کانگریس کی یوم شہیدان ریلی میں شرکت کرینگے انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ کشور اس ریلی میں شرکت کرینگے لیکن وہ ریلی میں حاضر نہیں ہوئے ۔ پرشانت کشور بی جے پی کی حلیف جے ڈی یو کے نائب صدر بھی ہیں ۔ آج میڈیا انہیں اسٹیج پر دیکھنے بے چین تھا تاہم وہ ریلی میں شریک نہیں ہوئے اور غیر حاضر رہے ۔