پرشانت کشور کی نتیش کمار پر تنقید

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ 18 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل یو سے اخراج کے بعد پارٹی صدر و چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے انتخابی ماہر پرشانت کشور نے نتیش کمار کی ترقی کے دعووں کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ آخر وہ کب تک اپنے دور کا ترقی کو لالو یادو کے دور سے تقابل کرتے رہیں گے جبکہ انہیں اقتدار پر پندرہ سال پورے ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار پندرہ سال سے چیف منسٹر ہیں اس کے باوجود بہار آج بھی ترقی کے معاملے میں سب سے نیچے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا اور ہریانہ جیسی ریاستیں کافی آگے بڑھ گئی ہیں۔ آخر نتیش کمار کب تک لالو پرساد یادو کے نام کی پنگی بجاتے رہیں گے ۔نتیش کمار کو اپنے پندرہ سال کے دور میں کئے گئے کاموں کا تذکرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔