چدمبرم کمیٹی رپورٹ کا جائزہ ، کانگریس میں شمولیت کے مسئلہ پر تعطل برقرار
حیدرآباد۔25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی میں انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور کی شمولیت سے عین قبل حیدرآباد میں کے سی آر سے ملاقات کے بعد کانگریس حلقوں میں نئی بحث چھڑگئی ہے۔ پرشانت کشور کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے یا نہیں اس بارے میں کانگریس اور دیگر سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنی قیامگاہ پر سینئر قائدین کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں پرشانت کشور کی کانگریس میں شمولیت اور انہیں دی جانے والی امکانی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر قائدین نے رائے ظاہر کی کہ آیا پرشانت کشور کانگریس میں شمولیت کے بارے میں سنجیدہ ہیں یا نہیں، وہ شمولیت کے فیصلہ کے بعد کے سی آر سے کس طرح ملاقات کرسکتے ہیں۔ پارٹی قائدین نے ان کی شمولیت اور ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل آوری کے بارے میں مختلف رائے کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جاتاہے کہ سینئر قائدین نے کے سی آر سے ملاقات کے پس منظر میں پرشانت کشور پر مکمل بھروسہ نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ پرشانت کشور کی شمولیت پر سونیا گاندھی نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ، لہذا ان کی شمولیت پر تعطل برقرار ہے۔ اسی دوران کانگریس پارٹی نے 2024 ء لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی طئے کرنے کیلئے سینئر قائدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ واضح رہے کہ مرکز میں مسلسل دو مرتبہ شکست کے بعد کانگریس کو 2024 ء کو رہنمائی کیلئے پرشانت کشور نے پیشکش کی تھی۔ سونیا گاندھی سے تین مرتبہ ملاقات کے بعد یہ طئے سمجھا جارہا تھا کہ وہ کسی بھی لمحہ شمولیت ا ختیار کرلیں گے لیکن اچانک وہ کے سی آر سے ملاقات کیلئے حیدرآباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق جاریہ سال اسمبلی الیکشن والی ریاستوں میں پارٹی کی حکمت عملی طئے کرنے اور پرشانت کشور کی پیشکردہ تجاویز کا جائزہ لینے سابق وزیر پی چدمبرم کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ سونیا گاندھی کو پیش کردی ہے۔ سونیا گاندھی نے سینئر قائدین کے ساتھ کمیٹی کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کے سی وینو گوپال ، مکل واسنک، امبیکا سونیک ، جئے رام رمیش ، رندیپ سنگھ سرجے والا ، پرینکا گاندھی ، اے کے انٹونی اور دیگر ق ائدین موجود تھے۔سینئر قائدین نے اس پر ناراضگی جتائی کہ پرشانت کشور کانگریس میں شمولیت سے اتفاق کے بعد ایک دوسری پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ر