پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع!

   

نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کے ایک دن بعد یہ افواہیں گشت کررہی ہیکہ انتخابی حکمت عملی کے ماہر پرشانت کشور کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر اعلیٰ عہدہ کی پیشکش کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہیکہ یہ فیصلہ کرنے کیلئے انہیں 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔