پرفل پٹیل کو ای ڈی سمن

   

نئی دہلی۔ 15 اکٹوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ای ڈی نے سینئر این سی پی لیڈر پرفل پٹیل کو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراھیم کے مددگار اقبال مرچی مرحوم کے مبینہ غیرقانونی اثاثہ جات سے جڑی تحقیقات کے تحت منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری کیا ہے ۔ ای ڈی نے کہاکہ یوپی اے حکومت کے سابق مرکزی وزیر پٹیل سے ممبئی میں 18 اکٹوبر کو حلفیہ بیان دینے کیلئے کہا گیاہے ۔