پرفیوم فیکٹری میں گیس سیلنڈر دھماکہ، 11 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لاہور ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پرفیوم بنانے والی ایک فیکٹری میں گیس سیلنڈر دھماکہ سے لگنے والی آگ میں کم و بیش 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مزید دو افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لاہور کے شاہراہ علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے عمارت کی چھت منہدم ہوگئی جس نے متصلہ دیگر عمارات کو بھی نقصان پہنچایا۔ حادثہ کے وقت فیکٹری میں 15 افراد موجود تھے لیکن یہ بات بھی حیرت انگیز ہیکہ اس علاقہ میں رنے والے لوگوں نے کسی پرفیوم فیکٹری کی موجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ آگ بجھانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جس کیلئے دس فائر بریگیڈ خدمات انجام دے رہے ہیں۔