پرمود ساونت کو ایوان اسمبلی کا اعتماد حاصل

   

پنجی، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے نئے وزیر اعلی پرمود ساونت نے بدھ کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کر دی۔ گورنر مردولا سنہا نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا تھا۔ حکومت کے فلورٹسٹ کے دوران ایوان میں کل 36 میں سے 20 ووٹ اس کے حق میں پڑے ۔ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 12، حلیف مھاراشٹروادي گومانتک پارٹی اور گوا فارورڈ پارٹی کے تین تین اور دو آزاد امیدوار رکن ہیں۔گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا طویل بیماری سے 17 مارچ کو انتقال کے بعد ڈاکٹر ساونت نے 18 مارچ کی رات وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔