ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کو خبردار کیا ہیکہ ضروری اجازت نامے (پرمٹ) کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے۔ خلاف ورزی پر بھاری سزا کا سامنا ہوگا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ اجازت نامہ کے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائدکیا جائیگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہیکہ خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا بھی ہوگی۔اس کے علاوہ ان تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔