نئی دہلی 12 ستمبر (یو ان آئی ) ہندوستانی فارن سروس کی افسر محترمہ پرمیتا ترپاٹھی کو کویت میں ہندوستان کی اگلی سفیر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ترپاٹھی فارن سروس کی 2001 بیچ کی افسر ہیں، فی الحال وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق ان کے جلد چارج سنبھالنے کا امکان ہے ۔ انہیں ڈاکٹر آدرش سوایکا کی جگہ کویت میں سفیر مقرر کیا گیا ہے ۔دو دہائیوں سے زیادہ پر محیط اپنے کیریئر میں ترپاٹھی نے وزارت خارجہ میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے ڈیسک پر بھی کام کیا ہے ۔ وہ برسلز اور ٹوکیو میں بھی کام کر چکی ہیں۔وہ سال 2017 میں نیویارک میں ہندوستان کی ڈپٹی قونصل جنرل اور سال 2013 میں سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں ڈپٹی ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔