پرم بیر سنگھ مفرور : ممبئی کورٹ

   

ممبئی : ایک بڑی تبدیلی میں ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے سابق سٹی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کو ان کے خلاف درج جبری وصولی کیس میں آج مفرور ملزم قرار دیا ہے۔ ممبئی پولیس نے اس سلسلہ میں درخواست داخل کی تھی جس میں بتایا گیا کہ پرم بیر سنگھ کا کئی ماہ کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ پولیس کی عرضی قبول کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ایس پی بھاج پالے نے حکمنامہ جاری کیا۔