ممبئی ۔ /29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا زیرقیادت حکومت مہاراشٹرا نے سینئر آئی پی ایس آفیسر اور موجودہ ڈائرکٹر جنرل اسٹیٹ اینٹی کرپشن بیورو پرم بیر سنگھ کو نیا پولیس کمشنر ممبئی مقرر کیا ہے ۔ وہ سنجے بروے کے جانشین بنیں گے ۔ مہاراشٹرا اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے مقرر پرم سنگھ کے تقرر کا اعلان ریاستی وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انیل دیشمکھ کے اس اعلان کے ایک روز بعد کیا گیا کہ سنجے دروے کو تیسری توسیع نہیں ملے گی ۔ دلچسپ بات ہے کہ پرم سنگھ زیرقیادت اے سی پی نے این سی پی لیڈر اجیت پوار کو کلین چٹ دی تھی ۔ اجیت پوار موجودہ ڈپٹی چیف منسٹر ہے ۔