پرنب مکرجی ، ناناجی دیشمکھ اور بھوپن ہزاریکا کو بھارت رتن

,

   

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پرنب مکرجی ، آنجہانی بھارتیہ جن سنگھ لیڈر ناناجی دیشمکھ اور آنجہانی گلوکار بھوپن ہزاریکا کو ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ ’بھارت رتن‘ آج عطا کیا گیا ۔ ہزاریکا اور دیشمکھ کویہ اعزاز بعدازمرگ دیا گیا ۔ بھارت رتن چار سال کے وقفہ کے بعد عطا کیا گیا ہے ۔ راشٹرا پتی بھون کی تقریب میں ملک کی اعلیٰ قیادت موجود رہی۔