نئی دہلی۔ سابق صدر پرنب مکرجیکے صاحبزادے ابھیجیت مکرجی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ ان کے والد کی حالت بدستور ہے لیکن ان کی صحت میں بہتری کے مثبت آثار ہیں۔ 84 سالہ پرنب مکرجی کو طبیعت خراب ہونے کے بعد 10 اگست کو نئی دہلی کے فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں جمے خون کے تھکے کو دور کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ابھیجیت نے آج ٹوئٹ کیا ’’میرے والد آپ سب کی دعاؤں اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں سے مستحکم ہیں۔