پرنب مکرجی کے انتقال پر حسینہ اور پوتن کا اظہار تعزیت

   

ڈھاکہ ؍ ماسکو : روسی صدر ولادمیر پوتن اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور صدر عبدالحمید نے ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ پوتن نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلی گرام کرتے ہوئے کہا کہ مکرجی کو ان کے ہم وطن اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹی کا اعزاز حاصل ہے ۔ پوتن نے وزیر اعظم مودی اور صدر کووند کو اپنے تعزیتی پیغام میں کہا‘‘سابق صدر پرنب مکرجی کے انتقال پر میری گہری تعزیت قبول کریں۔ صدر اور دیگر سرکاری عہدوں پر کام کرتے ہوئے مسٹر مکرجی نے اپنے ملک اور اعلی بین الاقوامی اتھارٹیز سے قابل احترام اعزاز حاصل کیا ’’۔