یو پی میں حکمرانی کا جمود تھا ۔ سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر کی کتاب میں دعوی
نئی دہلی: سینئر کانگریس لیڈر منی شنکر ائیر نے اپنی نئی کتاب میں کہا ہے کہ جب 2012 میں صدارت کا عہدہ خالی ہوا تو پرنب مکھرجی کو یو پی اے حکومت کی باگ ڈور سونپی جانی چاہیے تھی۔ منموہن سنگھ کو صدر بنایا جانا چاہیے تھا۔ائیر نے کتاب میں لکھا کہ اگر ایسا کیا جاتا تو یو پی اے حکومت ‘حکومت کو مفلوج کرنے تک نہ پہنچ پاتی۔انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو وزیر اعظم کے طور پر برقرار رکھنے اور پرنب مکھرجی کو راشٹرپتی بھون بھیجنے کے فیصلے نے یو پی اے کے تیسری بار حکومت کے امکانات کو ختم کردیا۔ائیر نے ان خیالات کو اپنی کتاب ‘a Maverick in Politics’ میں پیش کیا ہے۔ کتاب میں ائیر نے سیاست میں ابتدائی دنوں، سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کے دور ، یو پی اے I میں وزیر کے دور، راجیہ سبھا میں دور اور پھر پوزیشن میں کمی کا ذکر ہے۔ ائیر نے لکھاکہ 2012 میں وزیر اعظم منموہن سنگھ کو کئی بار کورونری بائی پاس سرجری سے گزرنا پڑا۔ وہ جسمانی طور پر مکمل صحت مند نہیں ہوئے۔ اس سے کام کی رفتار کم ہوئی اور گورننس بھی متاثر ہوئی۔ جب وزیر اعظم کی صحت بگڑ گئی تو اسی وقت کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی بیمار ہوگئیں لیکن پارٹی نے ان کی صحت پر کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ جلد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں دفاتر وزیر اعظم اور پارٹی صدر جمود کا شکار تھے، حکمرانی کا فقدان تھا جبکہ کئی بحرانوں، خاص طور پر انا ہزارے کی تحریک سے یا تو مؤثر طریقے سے نمٹ نہیں پائے یا ان سے نمٹا نہیں گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مکھرجی کو حکومت کی باگ ڈور سونپی جانی چاہیے تھی جب 2012 میں صدارت خالی ہوئی تو منموہن سنگھ کو صدر بنایا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے مکھرجی کو 2012 میں وزیر اعظم بنانے کے خیال پر بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر منموہن سنگھ صدر اور پرنب وزیر اعظم بن جاتے، ہمیں 2014 میں شکست کا سامنا کرنا پڑتا لیکن یہ شکست اتنی ذلت آمیز نہ ہوتی کہ ہم صرف 44 سیٹوں تک رہ جاتے۔