پرنب مکھرجی کی آر ایس ایس پروگرام والی ویڈیو پر ہنگامہ

   

Ferty9 Clinic

کولکاتہ۔ 22 نومبر (یو این آئی) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے وابستہ’سنا تن سنسکرتی سنسد’ کا آئندہ 7 دسمبر کو ہونے والا گیتا پاٹھ پروگرام پر اس وقت تنازعہ ہوگیا جب ایک پروموشنل ویڈیو میں سابق صدر اور کانگریس رہنما پرنب مکھرجی کو اس میں شامل دکھایا گیا ہے ۔ بنگال انتخابات سے ٹھیک پہلے ہونے والے اس پروگرام کے انعقاد کے وقت نے اس کے مقصد پر سیاسی بحث چھیڑ دی ہے ۔ واضح رہے کہ سنا تن سنسکرتی سنسد پچھلے دو سال سے مسلسل گیتا پاٹھ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس سال کا پروگرام بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل 7 دسمبر کو کولکاتہ کے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا ہے ۔ سنگھ سے وابستہ اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ پانچ لاکھ لوگ بھگود گیتا کے شلوکوں کا جاپ کریں گے ۔ جسے وہ روحانیت کی طرف اجتماعی رجحان کے طور پر دیکھتی ہے ۔ سابق صدر اور کانگریس رہنما پرنب مکھرجی کی اس ویڈیو کے استعمال پر سیاسی حلقوں میں سخت تنقید ہوئی ہے اور کئی لوگوں نے بھگوا نظریے سے وابستہ ایک پروگرام میں کانگریس کے ایک بڑے رہنما کو بلانے کے نظریہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ آر ایس ایس کے علاقائی پرچارک سربراہ جشنو باسو نے کہا کہ پرنب بابو ہندوستان کے صدر تھے ۔ ملک کے صدر کی کوئی سیاسی شناخت نہیں ہوتی۔ وہ ناگپور میں سنگھ کے ایک پروگرام میں بھی شامل ہوئے تھے ۔ مسئلہ کیا ہے ؟ یہ تو آر ایس ایس کا بھی کوئی پروگرام نہیں ہے ۔ منتظمین کو شاید لگا ہوگا کہ ویڈیو کام کا ہے ۔