نئی دہلی:سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں اتوار کو بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی اور وہ شدید کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈریفرل اسپتال کی طرف سے آج صبح سابق صدر کی صحت کے سلسلے میں جاری بیان میں بتایا گیا کہ سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں آج صبح کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔وہ شدید کوما کی حالت میں وینٹیلیٹر پر ہیں۔ ان کے جسم کے سبھی اہم اعضاء مستحکم ہیں۔‘‘84 سالہ مسٹر مکھرجی کی طبیعت بگڑنے کے بعد دس اگست کو نئی دہلی میں واقع فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے دماغ میں خون جم گیا تھا جس کیلئے ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔سابق صدر کی کورونا رپورٹ بھی پازیٹو ہے۔