پرندوں کی مختلف اقسام معلوم کرنے کے لیے خصوصی ایپ کی تیاری

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : چڑیوں کی چہچہاہٹ ، کوئل کی مدھر آوازیں سب کو آشنا ہے ۔ لیکن اب بھی بہت سے پرندے ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے ۔ نلاملا آنے والے سیاحوں کو جنگل میں چہل قدمی کے دوران مختلف پرندوں کی آوازیں سننے میں آتی ہیں ۔ سیاح ان کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جس کے لیے مقامی عملہ مرلن برڈ ایپ استعمال کررہے ہیں ۔ کارنیکل آرینھتولوجی کی لیاب نے یہ ایک دلچسپ ایپ تیار کیا ہے ۔ جس سے آپ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس کے ذریعے دو طریقوں سے ایک بار جب آپ کھولیں اور پرندوں کی آواز کو ریکارڈ کریں ۔ کال کریں متعلقہ تصویر اور اس کے فیچرز موبائل پر ظاہر ہوں گے ۔ دوسرے طریقے سے ایک بار جب آپ پرندے کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کریں گے تو تفصیلات سامنے آجائیں گے ۔ نلاملا کے جنگل میں پرندوں کی 400 سے زیادہ اقسام ہیں ۔ جو حیاتیاتی تنوع کا گھر ہیں ۔ اکٹوبر سے ماحولیاتی سیاحت کے آغاز کے ساتھ ہی اس ایپ کے ذریعے سیاحوں کو آگاہ کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب نئے آنے والے غیر ملکی پرندوں کی شناخت کیلئے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے ۔۔ ش