صنعاء : یمنی ایئرویز کمپنی کے ایک مسافر جہاز کو اڑان کے وقت اچانک پیش آنے والے ایک واقعہ کی وجہ سے طویل تاخیر کا شکار ہو گیا۔’سبق‘ کے مطابق یمنی ایئرویز کا جہاز اس وقت کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گیا جب اس کے ایک انجن میں پرندوں کا غول داخل ہو گیا۔پرندوں کا غول اس وقت انجن میں داخل ہوا جب مسافر جہاز عدن ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے ہی والا تھا۔سکائی نیوز کے مطابق یہ مسافر جہاز صنعا کے لیے پرواز شروع کرنے ہی والا تھا۔پرندوں کا غول جہاز کے بائیں انجن میں داخل ہو گیا جس کے بعد اڑان بھرنے کا عمل تعطل کا شکار ہو گیا۔