پرندہ کی بیٹ میں موجود بیج سے بننے والی مہنگی ترین کافی

   

برازیلیا: دنیا کی سب سے مہنگی کافی درحقیقت ایک پرندے کے فضلے میں موجود کافی کے بیجوں سے کشید کی جاتی ہے، اسے جیکو کافی کہا جاتا ہے جس کی ایک کلوگرام مقدار کی قیمت 1700 ڈالر تک ہوسکتی ہے، یہ رقم پاکستانی روپوں میں 6 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔سب سے پہلے برازیل کے ایک کاشت کار نے اسے دریافت کیا تھا۔ اس نے دیکھا کہ سیاہ رنگت کا ایک بڑا، ٹرکی جیسا پرندہ، کاشت کردہ کافی کے بیجوں کو مزے سے کھارہا ہے۔ ہنرک سلوپر نامی شخص کو معلوم نہ تھا کہ جلد ہی یہ پرندہ اس کے کاروبار میں شراکت دار ہوجائے گا۔ ہنرک نے دیکھا کہ جیکو نامی مزید پرندے جمع ہوگئے اور اس کا کھیت اجڑنے لگا۔وہ ایک قسم کے ممالیے ’مشک بلاؤ‘ سے واقف تھا جس کے فضلے سے بنی کافی خوشبودار اور مقبول ترین ہوتی ہے۔