کاماریڈی :4؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کاماریڈی کے مدنور اقامتی مدرسہ میں کام کرنے والی نرس نے پولیس میں شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پرنسپل سرینواس انہیں جنسی طور پر ہراساں کررہاہے اور گذشتہ دو سال سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔ تنگ آکر نرس نے پولیس میں شکایت کرتے ہوئے پرنسپل سرینواس رائو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے پرنسپل سرینواس کی نظر اسکول میں کام کرنے والی نرس پر پڑی اور اس نے نرس کو ہراساں کرنا شروع کیا اور کئی مرتبہ ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی لیکن نرس پرنسپل سرینواس کی ہراسانی کو برداشت کرتی رہی لیکن ان کے جھانسہ میں نہ آئی بالآخر نرس نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن پہنچ کر پرنسپل کے خلاف شکایت درج کروائی اس واقعہ کے بعد دیہاتیوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے پرنسپل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔