حیدرآباد۔/7 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے پرنسپل سکریٹری فینانس کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے۔ وشاکھا پٹنم ضلع میں وارڈ اور گرام پنچایتوں کو اسٹیشنری کٹس کی سربراہی کے باوجود بلز کی عدم ادائیگی کے معاملہ میں ہائی کورٹ نے یہ ہدایت دی ۔ نیشنل کوآپریٹیو کنزیومر فیڈریشن کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں بلز داخل کئے گئے تھے لیکن ابھی تک حکومت نے منظوری نہیں دی ہے۔ درخواست گذار کے وکیل کی سماعت کے بعد عدالت نے حکومت کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی ہدایت کے باوجود حکومت کی بے عملی پر برہمی ظاہر کی اور 13 ڈسمبر کو پرنسپل سکریٹری فینانس کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ر