حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم پولیس نے پرنسپل سکریٹری کی جعلی دستخط کرنے والے ایک شاطر شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ گذشتہ دنوں سی سی ایس نے واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ سی ایم او کے پرنسپل سکریٹری مسٹر نرسنگ راؤ کے لیٹرپیاڈ کا استعمال کرتے ہوئے ان کی جعلی دستخط کے ذریعہ اراضی معاملہ میں گمراہ کیا گیا۔ پولیس نے اس دھوکہ باز کو رامنتاپور علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ سی سی ایس ذرائع کے مطابق شفیع کو سی سی ایس نے گرفتار کرلیا ہے جس نے پرنسپل سکریٹری کا لیٹر پیاڈ استعمال کرتے ہوئے حسن آباد ہاؤزنگ سوسائٹی کے نام شیرلنگم پلی کی اراضی کو ریگولرائز کرنے کا جعلی لیٹر تیار کرلیا تھا۔