نظام آباد: پولیس پریڈ گرائونڈ پر منعقدہ جشن آزادی تقریب میں پرنسپل سرکاری گرلز جونیئر کالج کوٹ گلی نظام آباد نصرت جہاں کو بہترین تدریسی خدمات پر ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ حوالے کیا گیا ۔ ہر سال جشن آزادی تقریب کے موقع پر مختلف شعبہ حیات میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملازمین کو حکومت کی جانب سے توصیف نامہ حوالے کرتے ہوئے ان کی خدمات کی ستائش کی جاتی ہے ۔ پرنسپل سرکاری گرلز جونیئر کالج کوٹ گلی نظام آباد نصرت جہاں نے 75 ویں جشن آزادی تقریب کے موقع پر ان کی خدمات کو اعتراف کرتے ہوئے توصیف نامہ دئیے جانے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اولین مقصد طلباء میں تعلیمی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور طلباء کو قوم کے معمار بناتے ہوئے مثالی و تعلیم یافتہ سماج کی تعمیر ہے ۔ محترمہ نصرت جہاں نے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی ، ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی اور محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کے ساتھ ہی ساتھ ان کے رفقاء اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔ پرنسپل سرکاری جونیئر کالج گرلز نصرت جہاں محمد ہاشم علی خان مرحوم دختر، محمد اویس خان اور محمد خالد خان چیف ایڈیٹر مومن ٹائمز کی ہمیشرہ ہوتی ہے ۔
