نئی دہلی۔ پرائمری اسکول کے طلبا سے ٹوائلٹ صاف کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے بلیا میں پرائمری اسکول کے طلباء کو ٹوائلٹ کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ یہ ویڈیو سوہون کے علاقے پپرا کلا کے پرائمری اسکول کی بتائی جارہی ہے۔ ویڈیو میں طلباء کو ٹوائلٹ کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ہدایت انہیں پرنسپل نے دی تھی۔پرنسپل نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر طلباء نے کہنا نہیں مانا تو وہ بیت الخلا کو تالا لگا دے گا۔