لندن ۔ برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فلپ کی آخری رسومات لندن کے مغربی حصے میں واقع وِنڈسر محل میں ادا کی گئی۔ کورونا وائرس کی وبا کے سبب پرنس فلپ کی آخری رسومات کی تقریب میں شاہی خاندان کے ارکان سمیت صرف 30 افراد شریک ہوں گے۔ یہ تقریب ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ پرنس فلپ 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ پرنس فلپ اور الزبتھ ثانی کا ازدواجی بندھن سات دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا اور انہوں نے بطور ڈیوک آف ایڈنبرا کئی شاہی ذمہ داریوں کو بھی احسن انداز میں نبھایا۔
