لندن ۔ برطانیہ کے شاہی خاندان نے ملکہ ایلزابتھ کے شوہر پرنس فیلیپ کی تدفین سترہ اپریل کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم کورونا وباء کی وجہ سے ان کی آخری رسومات میں بہت ہی کم لوگ شریک ہوں گے۔ ملک میں اس دن پرنس فیلیپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ جنازے کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ میں مقیم پرنس ہیری برطانیہ آئیں گے تاہم ان کی اہلیہ میگھن طبی وجوہات کی بناء پر برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گی۔
