لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں منگل کے روز ملکہ الزبتھ کے گزشتہ برس انتقال کر جانے والے شوہر کی یاد میں ایک کلیسائی تعزیتی تقریب ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے شاہی خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے تقریبآ اٹھارہ سو مہمان حصہ لے رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث اس میموریل سروس کا انعقاد گزشتہ برس نہیں کیا جا سکا تھا۔ لندن میں بکنگھم پیلس کے مطابق اس چرچ سرویس میں ملکہ الزبتھ معمولی ناسازی طبع کے باوجود شرکت کریں گی۔ ان کے شوہر پرنس فیلپ گزشتہ برس اپریل میں ننانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔