پرنس مکرم جاہ کیخلاف پولیس میں شکایت

   

حیدرآباد : آصف سابع میر عثمان علی خاں کے پوترے نواب نجف علی خان نے آج حیدرآباد پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے اپنے کزن نواب میر برکت علی خاں عرف پرنس مکرم جاہ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ مکرم جاہ نے نظام فنڈس کیس میں برطانیہ ہائیکورٹ میں غلط دستاویزات کا استعمال کیا تھا۔ مکرم جاہ کی سابق اہلیہ و جی پی اے ہولڈر اسریٰ برجن جاہ کیخلاف بھی ایف آئی آر کا مطالبہ کیا۔