نئی دہلی ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس چارلس جو آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں، صدر رامناتھ کووند سے ملاقات کریں گے اور سکھ مت کے بانی گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کی خوشی کے موقع پر گردوارہ بھی جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ برطانوی تخت کے وارث کا ہندوستان کو دورہ دو سال میں دوسرا اور مجموعی طور پر دسواں رہے گا۔ پرنس آف ویلز کا دورہ دو روزہ 13 اور 14 نومبر کو رہے گا۔ پرنس چارلس صدر کووند سے ملاقات میں باہمی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔