پرنٹر کے نقلی کیٹریجس کی تیاری و فروختگی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) نقلی پرنٹر کے کاٹریجیس کی تیاری اور اس کے فروخت میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ جگدیش امبا بھائی رواریا ساکن پنجہ گٹہ اور اس کا تعلق گجرات کے ضلع کچ سے ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص 10 سال قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور اس نے سابق میں کمپیوٹرس فروخت کرنے کے شوروم میں ملازمت کی تھی ۔ ملازمت کے دوران حاصل کئے گئے تجربہ کی بنیاد پر اس نے مشہور کمپنیاں ، ایچ پی ، کینان ، ایپسن اور سیمسینگ کے نقلی پرنٹر کاٹریجس تیار کرنے لگا اور انہیں مارکٹ میں فروخت کررہا تھا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مختلف کمپنیوں کے مونو گرام اور پیاکنگ کور حاصل کرنے کے بعد وہ نقلی کاٹریجس تیار کرنے کیلئے کم کوالٹی والا ٹونر پاؤڈر کا استعمال کیا کرتا تھا اوراسے مشہور کمپنیوں کا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے فروخت کررہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس کے گودام واقع آدرش نگر کالونی ، رسول پورہ بیگم پیٹ میں دھاوا کرتے ہوئے 15 لاکھ مالیتی نقلی کاٹریجس اور دیگر اشیاء بھاری مقدار میں ضبط کرلیا جس کی مالیت مارکٹ میں 15 لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ گرفتار ملزم کو پولیس بیگم پیٹ کے حوالے کردیا گیا ۔