پرنٹنگ پریس مالکین کو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے پرنٹنگ پریس مالکین کو خبردار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر پمفلٹس ، پوسٹرس ، بیانرس اور انتخابی لٹریچر کی پرنٹنگ کی صورت میں ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ پرنٹنگ پریس مالکین کے ساتھ منعقد کی گئی میٹنگ میں انتخابی اخراجات سے متعلق نوڈل آفیسر وینکٹیشور ریڈی نے پابند کیا کہ انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی مواد کی اشاعت سے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر پرنٹر کو چھ ماہ قید اور دو ہزار روپئے جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے ۔۔