پرنٹنگ پریس پر پولیس کا دھاوا، سی پی آئی ماوسٹ کا لٹریچر ضبط

   

حیدرآباد : 12 نومبر (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے عنبرپیٹ کے علاقہ موسیٰ رام باغ میں واقع ایک پرنٹنگ پریس پر دھاوا کرتے ہوئے سی پی آئی ماؤسٹ کے لٹریچر اور دیگر مواد کو ضبط کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ایم رمیش کی زیرنگرانی ایک پرنٹنگ پریس پر دھاوا کیا جس کے دوران ایسی کتابیں ضبط کی گئیں جو حالیہ دنوں فوت ہونے والے سینئر ماؤسٹ لیڈر راما کرشنا کی انقلابی زندگی پر مبنی ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہے اور پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ ب