پروازوں میں خلل ‘ IndiGo پر 22 کروڑ کا جرمانہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔17؍جنوری ( ایجنسیز )سیول ایوی ایشن ریگولیٹر DGCA نے IndiGo پر 22.20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دسمبر 2025 میں بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹوں کے پیچھے سنگین منصوبہ بندی، آپریشنل اور ریگولیٹری کوتاہیوں کی تحقیقات کے بعد اس کے سینئر مینجمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔3 اور 5 دسمبر 2025 کے درمیان بڑے پیمانے پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخیاں ہوئیں جس کے دوران IndiGo نے 2,507 پروازیں منسوخ کیں اور 1,852 میں تاخیر ہوئی۔ ان عوامل کی وجہ سے ہندوستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تین لاکھ سے زیادہ مسافر پھنسے رہے ۔ IndiGo کو احکامات موصول ہو گئے ہیں اور وہ مناسب اقدامات کریں گے۔