پروفیسر اشتیاق احمد‘ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار

   

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) پروفیسر اشتیاق احمد کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا رجسٹرار مقرر کیا گیا جس کا آج جائزہ حاصل کرلیا گیا۔ ہند ۔ ایرانی ادب کے ماہر اور ممتاز فارسی اسکالر پروفیسر اشتیاق احمد کا تعلق سنٹر فار پرشین اینڈ سنٹرل ایشین اسٹڈیز جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی سے ہے۔ وہ ہند۔ ایرانی ادب، عصری فارسی ادبیات اور اڈوانس ٹرانسلیشن اینڈ انٹرپریٹیشن کے ماہر ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی موجودگی میں پروفیسر صدیقی محمد محمود انچارج رجسٹرار سے پروفیسر اشتیاق احمد نے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے کئی پروفیسرس اور دیگر ذمہ دار موجود تھے۔ پروفیسر اشتیاق احمد اپنے کریئر میں مختلف وزارتوں اور وزراء کے پاس خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں وہ دفتر وزیر اعظم میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2021 میں وزیر اعظم کے وفد کے ساتھ ایران کا دورہ کیا۔ وہ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ انہیں تحقیق و تدریس کا 22 سالہ تجربہ ہے اور ان کی نگرانی میں 17 اسکالرس نے پی ایچ ڈی کی تکمیل کی۔اسی دوران ڈاکٹر محمد زائر حسین نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی ذمہ داری سنبھال لی۔ر