حیدرآباد۔ 5 ڈسمبر (راست) محبوب خان اصغرؔ معتمد عمومی مرزا غالبؔ اکیڈیمی کے بموجب اکیڈیمی ہذا کا ادبی اجلاس بہ عنوان ’’پروفیسر اشرف رفیع کا سفر علم و آگہی، مشاہیر ادب کی محک پر‘‘ 11 ڈسمبر کو اردو مسکن زیر صدارت ڈاکٹر قطب سرشار صدر اکیڈیمی مقرر ہے۔ پروفیسر اشرف رفیع سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمال مدیر ماہ نامہ ’’شگوفہ‘‘، پروفیسر ایس اے شکور سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، پروفیسر نسیم الدین فریس مولانا آزاد قومی یونیورسٹی، محترمہ سعدیہ مشتاق اور ادیبہ محترمہ اودیش رانی کالم نگار بہ حیثیت مہمانان باتمکین شرکت کریں گے۔ پروفیسر اشرف رفیع کی شخصیت اور نصف صدی پر محیط ادبی خدمات کا اعتراف اور اہم انکشافات کریں گے۔ پروفیسر اشرف رفیع اجلاس سے خطاب کریں گی۔ آخر میں ڈاکٹر قطب سرشار کا خطبہ صدارت ہوگا۔ پروفیسر اشرف رفیع کی گل پوشی و شال پوشی کی جائے گی۔ نیز مومنٹو اور توصیف نامہ پیش کئے جائیں گے۔ ادبی اجلاس اور مشاعرہ کی نظامت محبوب خان اصغر کریں گے۔ بعد ازاں مشاعرہ بہ صدارت مصحف اقبال توصیفی منعقد ہوگا۔ جس میں شعراء ڈاکٹر قطب سرشار، اسلم عمادی، ڈاکٹر محسن جلگانوی، سردار سلیم، رشید شہیدی، نور آفاقی، چچا پالموری، فرید سحر، نجیب احمد نجیب، جامی وجودی، سیف نظامی، ظفر فاروقی، افتخار عابد، فراز رضوی، جاوید نسیم، تمجید حیدر، ڈاکٹر جعفر جری، طاہر گلشن آبادی، تسنیم جوہر، ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی، نصرت ریحانہ، شکیل حیدر، عبدالعزیز اثر، شکیل ظہیر آبادی، نوید جعفری، ظہور ظہیر آبادی، سہیل عظیم، ریاست علی اسرار، فرحان عزیز اور حمید عکسی کلام پیش کریں گے۔ جناب جاوید نسیم مشیر ذرائع ابلاغ اکیڈیمی ادبی اجلاس و مشاعرہ کی عکس بندی کریں گے۔