حیدرآباد۔13 ۔ستمبر (سیاست نیوز) پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ کو یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ یونیورسٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ پروفیسر رحمت اللہ نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسرس اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے استاد ہیں۔ انہیں درس و تدریس کا 39 سال کا تجربہ ہے ۔ پروفیسر رحمت اللہ ڈین اسکول آف آرٹس اینڈ سوشیل سائنسیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ جولائی 2020 ء سے جولائی 2021 ء تک مانو کے انچارج وائس چانسلر رہے۔ وہ یونیورسٹی میں رجسٹرار اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ R