حیدرآباد ۔ 2مارچ ( پریس نوٹ ) پروفیسر ایوب خان پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی ہدایت کے مطابق کارگذار وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سبکدوش وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز سے 28فبروری 2020ء کی دوپہر میں جائزہ حاصل کرلیا انہیں مانو ایکٹ 1997ء کے قواعد 2(7) کے تحت یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ پروفیسر ایوب خان کا اردو یونیورسٹی میں بحیثیت پرو وائس چانسلر 27 مارچ 2019ء کو تقرر عمل میں آیا تھا ۔ اس سے قبل وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں شعبہ ریاضی سے وابستہ تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے دہلی یونیورسٹی میں بھی طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔