حیدرآباد ۔6۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی صدرنشین تلنگانہ کونسل برائے اعلی تعلیم کو جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا ہے ۔ پرنسپل سکریٹری اعلی تعلیم این سریدھر نے جی او آر ٹی 228 جاری کیا۔ پروفیسر بالا کشٹا ریڈی آئندہ احکام تک وائس چانسلر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ واضح رہے کہ جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن بعض وجوہات کے سبب پیشرفت نہیں ہوسکی ، لہذا حکومت نے انچارج وائس چانسلر کا تقرر کیا ہے ۔ 1