نئی دہلی : پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے جمعہ کے روز وزارت صحت وخاندانی بہبود میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا۔ بگھیل صبح نرمان بھون میں وزارت کے دفتر پہنچے ۔ مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود مانسکھ مانڈویہ نے بگھیل کو گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل مسٹر بگھیل وزارت قانون و انصاف میں وزیر مملکت کا چارج سنبھال رہے تھے ۔ پروفیسر بگھیل نے ایک ٹویٹ میں کہا، “آج میں نے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود مانسکھ مانڈویہ سے شکرانہ ملاقات کی اور نرمان بھون میں عزت مآب مرکزی وزیر، سینئر افسران اور ملازمین کے سامنے وزیر مملکت کا چارج سنبھال لیا۔”عہدہ سنبھالنے سے پہلے مسٹر بگھیل کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، “آج، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالنے سے پہلے ، کناٹ پلیس کے ہنومان مندر میں پوجا کی اور آشیرواد لیا۔ بھگوان سے دعا ہے کہ مجھے وہ شکتی دے کہ میں اس نئی ذمہ داری کو پوری لگن سے نبھا سکوں”۔
