نئی دہلی، 5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)معروف سائنس داں، سابق صدر ڈپارٹمنٹ آف بائیو سائنسز، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پروفیسر تسنیم فاطمہ کو معروف ادارہ رولا ایوارڈس نے ماحولیاتی بایولوجی اور سائنو بیکٹیریل بایو ٹکنالوجی میں بین الاقوامی معیار کی جدید، نادر اور اعلیٰ سطحی تحقیقی خدمات کے اعتراف میںریسرچپیس ایوارڈ 2019سے سرفراز کیا ہے ۔ آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق یہ پروقار ایوارڈ انھیں تروچیرا پلی (تمل ناڈو)کے ہوٹل بریز ریزیڈنسی کے ایک وسیع آڈیٹوریم گرانڈیور ہال میں پیش کیا گیا۔ قبل ازیں انھیں باٹنی ایلگی برانچ میں بیش بہاتحقیقی حصولیابیوں کے لیے پروفیسروائی ایس کے شرما ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔