پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ کی علامت تھے

   

نارائن پیٹ میں آنجہانی کی یوم پیدائش تقریب سے قائدین کا خطاب
نارائن پیٹ۔ 6؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ تلنگانہ علیحدہ ریاست کے نظریہ ساز آنجہانی پروفیسر جئے شنکر کی یوم پیدائش کے موقع پر نارائن پیٹ مستقر کے ایم اے کیمپ آفس میں آنجہانی کی پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے زبردست خراج پیش کیا گیا۔ اس موقع پر بی آر ایس کے ٹاؤن پریسیڈنٹ مسٹر وجئے ساگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنجہانی پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ تحریک کے بانی ہیں۔ انھوں نے متحدہ ریاست میں کئی محاذوں پر کھڑے ہوکر بے باک انداز میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کا نظریہ پیش کیا اور اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے۔ پروفیسر جئے شنکر علیحدہ ریاست تلنگانہ نظریات کو پھیلانے کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔ وہ ریاست تلنگانہ کی علامت بنے ہوئے تھے۔ آنجہانی اس تحریک کے ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی علیحدہ ریاست کے لئے کی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی کے ٹاؤن جنرل سکریٹری چنتا ریڈی، سینئر قائدین مسرز جی چندراکانت، ارکان بلدیہ مسٹر گرو لنگپا، بی وینکٹیش، سنگارم سرینواس، پرتاپ ریڈی، شیکھر ریڈی، بنڈی شیورام ریڈی، ستیش گوڑ ایڈوکیٹ، اے ونود کمار، وارڈ صدور دنیش، راٹھو سنگھ و دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔