نارائن پیٹ ۔6 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڈیشنل ایس پی نارائن پیٹ مسٹرریاض الحق نے آج پروفیسر جے شنکر کو اُن کے 90ویں یوم پیدائش پر ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ آفس میں اُن کی تصویر پر پھولوں کا ہار چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ پروفیسر جے شنکر جنہیں تلنگانہ کے لوگوں کی تہذیب ،زبان، ثقافت اور طرز زندگی کا مکمل علم تھا ،نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کی ضرورت پر کتابیں لکھیں اور تلنگانہ ریاست کی ضرورت کے بارے میں تقریریں کیں۔ نہ صرف تلنگانہ میں بلکہ ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک بھی انہوں نے اپنی جائیداد اور زندگی تلنگانہ کے لیے وقف کردیں ،پروفیسر جے شنکر نے تلنگانہ تحریک میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کیلئے ،تلنگانہ نظریہ کو پھیلانے، عوامی ایجی ٹیشن، سیاسی عمل کو ترجیح دی۔ ایڈیشنل ایس پی نے ریاست تلنگانہ کے حصول میں اپنی زندگی تلنگانہ کے عوام کی فلاح و بہبود، حقوق کی تحریکوں میں شامل ہونے اور تلنگانہ کی عزت نفس کی جدوجہد کو پرچم کی سطح پر لے جانے کی ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ حکومت اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے جیسا کہ جے شنکر نے ایک علیحدہ ریاست کی ترقی کے لئے کیا ہے اور ہم سب کو اس میں شراکت دار ہونا چاہئے۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی این لنگایا، آر آئی نرسمہا، آر ایس آئی شیوا شنکر، آرمڈو ریزرو پولیس، ڈی پی او آفس کے عملہ نے حصہ لیا۔