حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا ۔ اپنے ایک پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ پروفیسر جئے شنکر نے ساری زندگی تلنگانہ تحریک کے نظریہ کو پھیلانے کیلئے کام کیا ہے ۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کا قیام پروفیسر جئے شنکر کی خواہشات کے مطابق عمل میں آیا ہے ۔ اس ریاست کا مقصد تمام شعبہ جات میں ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔