پروفیسر جی چکرپانی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ‘ عہدہ سنبھال لیا

   

حیدرآباد ۔6۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر کے طور پر پروفیسر جی چکرپانی ، سینئر پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کا تقرر کیا ہے۔ گورنر جشنو دیو ورما کی منظوری کے بعد پرنسپل سکریٹری اعلیٰ تعلیم این سریدھر نے جی او آر ٹی 229 جاری کیا ۔ پروفیسر چکرپانی کی وائس چانسلر عہدہ پر میعاد تین سال رہے گی ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ریاست کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرس کے تقررات کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ پروفیسر چکرپانی نے آج شام یونیورسٹی پہونچ کر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ۔ 1