پروفیسر عمران علی تجزیاتی کیمسٹری کے شعبہ میں ہندوستان کے نمبر ون سائنسدان

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر عمران علی نے تاریخ رقم کی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی امریکہ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے شعبہ کیمسٹری کے پروفیسر عمران علی کو تجزیاتی کیمسٹری کے شعبے میں ہندوستان میں اولین سائنسدان قرار دیا ہے۔یہ فہرست عالمی سطح پر مشہور جریدہ پی ایل او ایس ، بایولوجی میں شائع کی گئی ہے۔ پروفیسر علی دنیا کے 24 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ملک میں وہ پہلے نمبر پر ہیں۔