حیدرآباد ۔ 31جولائی( راست ) پروفیسر ڈاکٹر محمد مقصود علی ولد محمد مسعود علی ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر مرحوم تانڈور اپنی 32سالہ سرویس کے بعد 31جولائی کو وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوئے ۔ موصوف کا پہلا تقرر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری بھیمونی پٹنم ویزاگ ضلع پرہوا ۔ اس کے بعد یونانی ڈسپنسری یونیڈ ضلع محبوب نگر پھر 1996ء سے 2003ء میں اسسٹنٹ پروفیسر پر ترقی پاکر گورنمنٹ نظامیہ کالج پر خدمات انجام دیئے ۔ جولائی 2017ء میں پروفیسر کے عہدہ پر ترقی پائی اور سبکدوش ہونے تک شعبہ جلدی امراض ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیتے رہے ۔ اپنی تمام سرویس میں پابند اور اسٹوڈنٹس برادری میں عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ 31جولائی کے دن ایک تقریب منعقد ہوئی اور تمام ساتھیوں اور پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج اور سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل کی جانب سے کثرت سے گلپوشی کی گئی ۔
