حیدرآباد :۔ پروفیسر ناتھن سبرامنین نے ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائز کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ پروفیسر ناتھن آئی آئی ایم احمد آباد سے مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ ڈگری رکھتے ہیں ۔ انہیں سینئیر سطح پر 35 برس کا تجربہ ہے ۔ وہ تعلیمی اور صنعتی دونوں شعبوں میں تجربہ کے حامل ہیں ۔ وہ واروک بزنس اسکول ( یونیورسٹی آف واروک برطانیہ ) میں پروگرام ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ وہ آئی آئی ایم احمد آباد میں ایریا چیرپرسن (مارکیٹنگ ) ، سربراہ ایگزیکٹیو پروگرام (ویسٹ منسٹر یونیورسٹی برطانیہ) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔۔